Rights of Mother in Quran o Hadith والدہ کے حقوق قرآن و حدیث کی روشنی میں
سنہری باتیں
ہم نے انسان کو اس ماں باپ سے متعلق نصیحت کی ہے، اس کی ماں نے دکھ پہ دکھ اٹھا کر اسے حمل میں رکھا اور اسکی دودھ چھڑائی دو برس میں ہے. اور تو میری (الله) اور اپنے ماں باپ کی شکر گزاری کر، تم سب کو میری طرف ہے لوٹ کر آنا ہے. (سورہ لقمان)
ایک شخص نے حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کون سب سے زیادہ اچھائی کا حقدار ہے. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہاری والدہ. اس کے بعد؟ اس شخص نے سوال کیا، تمہاری والدہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اور اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہاری والدہ، اس کے بعد؟ اس شخص نے پھر سوال کیا، تمہارے والد، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا.
حضرت علی علیه سلام نے فرمایا کہ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اللہ اسے موت کی اذیتوں سے بچائے ، اسے اپنے لواحقین کا خیال رکھنا چاہئے اور والدین کے ساتھ اطاعت کا برتاؤ کرنا چاہئے۔
حضرت علی علیہ سلام نے فرمایا کہ تمہاری ماں کا حق یہ ہے کہ تمہیں معلوم ہو کہ اس نے تمہیں وہاں رکھا جہاں کوئی کسی کو نہیں رکھتا، اس نے تمہیں اپنا خون جگر دیا جو کوئی کسی کو نہیں دیتا، اس نے تمہاری حفاظت کی اپنی سماعت اپنی نظر اپنے ہاتھوں اپنے پاؤں اپنے بالوں اپنی جلد اور اپنے تمام اعضا سے، وہ تمھرے لئے بہت خوش اور بے چین تھی اور دکھ، درد، بوجھ اور غم برداشت کرتی رہی یہاں تک کہ تم جوان ھوگئے اور دنیا داری کہ قابل ہو گئے. اس نے اپنی بھوک کی پرواہ نہیں کی لیکن تمہیں کہلاتی رہی، اس نے اپنے کپڑوں کی پرواہ نہیں کی لیکن تمہیں پہناتی رہی، اس نے اپنی پیاس کی پرواہ نہیں کی لیکن تمہیں پلاتی رہی، وہ خود دھوپ میں رہی لیکن تمہیں چھاؤں میں رکھا، وو خود غم میں رہی لیکن تمہیں خوش رکھا، وہ خود نیند سے محروم رہی لیکن تمہارے آرام کا خیال رکھا، اسکا پیٹ تمہاری رہائش گاہ تھی اور اسکی گود تمہاری کرسی، اسکی چھاتی تمہارا پینے کا برتن تھی اور اسکی روح تمہارا قلعہ. اس نے تمہیں گرمی اور سردی سے بچایا. تمہیں اس سب کہ لئے اسکا شکر گزار رہنا چاہیے. اور جب تک اللہ کی مدد تمہارے کے ساتھ نہ ہو تم کبھی اس کا شکر ادا نہیں کرسکو گے.
GOLDEN WORDS
And Allah has enjoined upon man care for his parents. His mother carried him in weakness upon weakness and his weaning is in two years. Be grateful to Me (Allah) and to your parents. To Me (Allah) is the final destination. ( Surah e Luqman)
A man asked the Prophet Muhammad PBUH, ‘whom must I treat piously first, The Prophet Muhammad PBUH answered, ‘you must first treat your mother piously.’ ‘Then?’ asked the man. ‘Your mother,’ answered the Prophet PBUH. ‘Then?’ asked the man. ‘Your mother,’ answered the Prophet PBUH. ‘Then?’ asked the man. ‘Your mother,’ answered the Prophet PBUH. ‘Then?’ asked the man. ‘Then comes your father,’ answered the Prophet PBUH.
Hazrat Ali A.S said that He who desires that Allah will save him from agonies of death must regard his relatives and treat his parents obediently.
Hazrat Ali A.S said that The right of your mother is that you know that she carried you where no one carries anyone, she gave to you the fruit of her heart that which no one gives to anyone, and she protected you with her hearing, sight, hand, leg, hair, and skin as well as all her organs. She was highly delighted, happy, eager, and enduring the harm, pains, heaviness, and grief until the hand of power saved her from you and took you out to this earth. She did not care if she went hungry as long as you ate, if she was naked as long as you were clothed, if she was thirsty as long as you drank, is she was in the sun as long as you were in the shade, if she was miserable as long as you were happy, and if she was deprived of sleeping as long as you were resting. Her abdomen was your container, her lap your seat, her breast your container of drink, and her soul was your fort. She protected you from heat and cold. You should thank her for all that. You will not be able to show her gratitude unless through Allah’s help and giving success
Masha Allah. Good attempt zeshan bhai
ReplyDelete