Rights of Relatives in Quran o Hadith رشتہ داروں کے حقوق قرآن و حدیث کی روشنی میں.

Quran o Hadith
Quran o Hadith
سنہری باتیں 

جو لوگ الله تعالیٰ سے کیے ہوۓ عہد و پیمان یا معاہدہ کو مضبوط باندھ لینے کے بعد بھی توڑ دیتے ہیں اور الله نے جن تعلقات (رشتہ داریوں) کے جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے کاٹ دیتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرتے پھرتے ہیں حقیقت میں یہی لوگ نقصان اٹھاننے والے ہیں.(سورت البقرہ).

حضرت محمّد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امّت کے قیامت کے دن تک آنے والے تمام غائب و حاضر جو اپنے باپوں کی صلبوں میں ہیں یا اپنی ماؤں کی کوکھ میں ہیں. میں ان سب کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے رشتے داروں کا احترام کریں چاہے ان تک جانے کا راستہ سو سال پر محیط ہو. رشتے داروں کا احترام کرنا دین کا حصّہ ہے.  

حضرت محمّد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم مجھے ایک بات کی ضمانت دو میں تمہیں چار باتوں کی ضمانت دیتا ہوں. تم مجھے ضمانت دو کہ تم اپنے رشتے داروں کا احترام کرو گے اور میں تمہیں ضمانت دیتا ہوں کہ الله تعالیٰ تم سے محبّت کرے گا، تمہارے رزق میں اضافہ کرے گا، تمہاری عمر میں اضافہ کرے گا اور تمہیں جنّت عطا فرماتے گا جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے. 

امام الصادق بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت محمّد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اے الله کے رسول میرے رشتہ دار میرے خلاف جمع ہوگے ہیں، انہوں نے مجھے ذلیل کیا اور مجھ پہ طعنہ زنی کی، کیا مجھے ان سے قطع تعلق کر لینا چاہیے؟ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا اگر تم نے ایسا کیا تو الله تم سب سے قطع تعلق کر لے گا. اس شخص نے حیرت سے کہا پھر میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ تم ان کا احترام کرو جنہوں نے تمہیں ذلیل کیا، ان کو عطا کرو جنہوں نے تمہیں محروم کیا اور انھیں معاف کر دو جنہوں نے تم پہ ظلم کیا. اگر تم ایسا کرو گے تو الله ان کے خلاف تمہارا ساتھ دے گا. 



Golden Words

Who break the covenant of Allah after contracting it and sever that which Allah has ordered to be joined and cause corruption on earth. It is those who are the losers. (Surat Albaqra)

Hazrat Muhammad Mustafa PBUH said that every present and absent individual of my umma, including those who are in their father's spines and mother's wombs up to the day of resurrection, I advise all these to regard their relatives, even if the way to them takes one hundred year walking. Regard the relatives is part of the religion.

Hazrat Muhammad Mustafa PBUH said that you warrant one thing and i warrant you four. Warrant for me that you regard your relatives and i warrant for you that Allah will love you, increase your sustenance, add to your age and take you to the promised paradise.

Hazrat Imam Al Sadiq A.S narrated that once a man said to Prophet Muhammad PBUH that God's Messenger, my relatives have rallied against me, disregarded me and reviled at me. Should I disavow them? The Prophet answered if you do, Allah will disavow all of you. He wondered how should i do then? The Prophet instructed: "You should regard those who disregarded you, give those who deprived you, and pardon those who wronged you. If you do it, Allah will support you against them.  

Comments