Rights of The Neighbour in Quran o Hadith ہمسایے کے حقوق قرآن و حدیث کی روشنی میں
![]() |
Quran o Hadith |
سنہری باتیں
اور الله کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ. اور والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو اور رشتے داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور پڑوسی کے ساتھ خواہ وہ رشتے دار ہو یا اجنبی ہو اور ساتھیوں اور مسافروں سے اور اپنی لونڈی و غلاموں سے جو تمہارے قبضے میں ہیں اچھا سلوک کرو. یقیناً الله تعالیٰ کسی متکبر شیخی خورے کو پسند نہیں کرتا. (سورت النسا)
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پڑوسی تین طرح کے ہیں
جس کا تم پہ ایک حق ہے
جس کے تم پہ دو حقوق ہیں
جس کے تم پہ تین حقوق ہیں
اسکی وضاحت کرتے ہوۓ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس پڑوسی کے آپ پہ تین حقوق ہیں وہ مسلمان بھی ہے اور رشتہ دار بھی، جس پڑوسی کے آپ پہ دو حقوق ہیں وہ یا تو غیر مسلم ہے یا غیر رشتہ دار مسلمان ہے اور جس پڑوسی کا آپ پہ ایک حق ہے وہ غیر مسلم بھی ہے اور غیر رشتہ دار بھی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ آپ پہ ایک ہمسایے کے تمام حقوق کا حقدار ہے.
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "خدا کی قسم وہ مومن نہیں ہے, خدا کی قسم وہ مومن نہیں ہے، خدا کی قسم وہ مومن نہیں ہے، پوچھا گیا الله کے رسول وہ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص جس کے شر سے اسکا ہمسایہ محفوظ نہیں ہے. (بخاری و مسلم)
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص جس نے خود رات بھرے ہوے پیٹ کے ساتھ گزاری جب کے اس کا ہمسایہ بھوکا رہا وہ مومن نہیں ہو سکتا اور وہ شخص جس کے پاس پورا لباس تھا لیکن اس کا ہمسایہ بے لباس رہا وہ مومن نہیں ہو سکتا.
GOLDEN WORDS
Worship Allah and associate nothing with Him, and to parents do good and to relatives, orphans, the needy, the neighbor who is your relative and the neighbor who is not your relative, the companions at your side, the travelers, and those whom your right hands possess. Indeed, Allah does not like those who are self deluding and boastful. (Surat Al-Nisa)
The Holy Prophet Muhammad PBUH said that neighbors are of three kind,
(1) That one who has got one right upon you.
(2) That one who has got two rights upon you.
(3) That one who has got three rights upon you.
Explaining it, The Holy Prophet PBUH said,
The neighbor having three rights upon you is the one who is also a Muslim and a relative, the neighbor have two rights upon you is the one who is either a non Muslim or a non relative Muslim, the neighbor having one right upon you is neither a Muslim nor a relative. Still he has got all the claims of neighborhood rights upon you.
The Prophet Muhammad PBUH said "By Allah he is not a believer, By Allah he is not a believer, By Allah he is not a believer. It was asked who is that O Messenger of Allah? He PBUH said One whose neighbor does not feel safe from his evil. (Bukhari o Muslim)
The Prophet Muhammad PBUH said that one who spends the night with full stomach while his neighbor is hungry, has not believed in me. One who spends the night clothed while his neighbor has no clothes, has not believed in me.
Comments
Post a Comment